Jan ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی حکام کوغدار صیہونی اور منافق مشیروں کی وجہ سے ذلت کا سامنا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کے سامنے ایک مستحکم اور طاقتور ایران کھڑا ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ایران سے امریکہ کی دشمنی اور مسلسل حد درجہ دباؤ کی پالیسی، اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کے لئے کوئی نئی بات نہیں رہ گئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتوں نے ہر دور میں ایران کے خلاف اپنی دشمنی کو ثابت کیا ہے جس کی پردہ پوشی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے جرائم کے لئے قانونی اور بین الاقوامی اداروں میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کو تشہیراتی، سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں حد درجہ دباؤ کی پالیسی کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ کارٹر سے لیکر بائیڈن تک، تمام امریکی صدور نے اس طریقہ کار کو انسانی حقوق اور جمہوریت کے جھوٹے دعووں کی آڑ میں آگے بڑھایا ہے لیکن اب تک انہیں حد درجہ شکست کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ 
ناصر کنعانی نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ امریکی حکام کیوں اپنے غدار صیہونی اور منافق مشیروں کے ہاتھوں ملنے والی ذلت سے عبرت حاصل نہیں کرتے؟
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی جان لیں کہ ایران مستحکم اور طاقتور ہے۔ 

ٹیگس