Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کی ابتراقتصادی صورتحال سے افغان عوام سخت پریشان

افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت افغان عوام کی حمایت کی پالیسی کے دائرے میں افغانستان کی عبوری انتظامیہ کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعاون کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے افغانستان میں امن و استحکام کے تعلق سے ایران کی کوششوں اور افغانستان کی معاشی ترقی میں ایران کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون کی توسیع حکومت ایران کی پالیسی میں شامل ہے۔

حسن کاظمی قمی نے کہا کہ افغانستان کی ستّر فیصد سے زائد آمدنی کم ہو چکی ہے اور اس ملک میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی برادری کی امداد بھی تقریبا تیرہ ارب ڈالر سے کم ہو کر تین ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے جس کی بنا پر افغان عوام کی معیشت نہایت کمزور ہو گئی ہے اور پڑوسی اسلامی ملک کی اس صورت حال کو ایران کی حکومت بخوبی درک کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی معیشت جتنا کمزور ہو گی افغان عوام کی مشکلات میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوگا اور اخلاقی، اسلامی اور انسان دوستانہ نقطہ نظر سے ایران نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں خاصطور سے اقتصادی شعبے میں تعاون کو خاص طور سے مد نظر رکھا ہے۔

ٹیگس