Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ اور شام کے صدر کی ملاقات

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے

سحر نیوز/ ایران: وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنا دورہ لبنان مکمل اور پھر دمشق پہنچنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔ اس دوران علاقائی صورتحال اور مشترکہ مسائل پر گفتگو ہوئی۔ 
اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے انتہائی سخت اور بحرانی حالات میں شام کے عوام اور حکومت کا ساتھ دینے پر ایران کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں ۔ تہران نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے اور شام کی ارضی سالمیت کو محفوظ رکھنے میں دمشق کے ساتھ تعاون کرکے، علاقائی استحکام میں اپنے عزم و ارادے کو ثابت کیا ہے۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر داعش کے قبضے کو ختم کرنے کے بعد، تہران اور دمشق کے مابین تعاون کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جسے عروج پر پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کے حکام پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ٹیگس