Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی قوم نے امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین اور بیت المقدس کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: اپنے دورہ شام کے موقع پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ دوستانہ ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ضروری قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک مسئلہ فلسطین اوربیت المقدس کا معاملہ عالمی اسلام کا سب سے اہم مسئلہ بنا رہے گا۔
انہوں نے شام کے دارالحکومت میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے عہدیداروں اور سرکردہ نمائندوں کی موجودگی کو فلسطین کی حمایت میں وسیع تر ہم آہنگی اور اتحاد کا مظہر قرار دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نےکہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یکے بعد دیگرے اوسلو معاہدے ، نیا مشرق وسطیٰ، عظیم مشرق وسطیٰ، صدی کی ڈیل اور ابراہیمی معاہدہ جیسے سازیشی، لیکن فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت نے اپنے مثالی اتحاد کے ذریعے ان کے تمام منصوبوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ سیف القدس نے ثابت کر دیا کہ فلسطین اور اس کی تحریک مزاحمت آج بھی زندہ ہے۔ 

ٹیگس