Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  •   جنرل قاآنی نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت کا دورہ کیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے بغداد میں اس جگہ کا دورہ کیا جہاں پر دہشت گرد امریکی فوج نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اوران کے ہمراہ دیگر افراد کو میزائل حملے میں شہیدکیا تھا۔

سحرنیوز/ایران: العالم کی رپورٹ کے مطابق القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دوسرے افراد کی جائے شہادت کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ نے آیت اللہ شہید سیدمحمدباقرالحکیم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت کےلئے ان کے گھر بھی گئے۔

سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ آج جنرل قاسم سلیمانی کی راہ پر اپنی حرکت کو جاری رکھنا ان کے خون کا انتقام لینا ہے۔ ظالموں سے انتقام اسی اولین لمحات میں شروع ہوگیا تھا جو آخری لمحے تک جاری رہے گا، ہم دشمنوں کو بتا رہے ہیں کہ تمہاری شکست اور ہمارا امریکہ سے انتقام شروع ہوگیا ہے اور اب تمہیں اپنے گھروں کے اندر بھی آرام نصیب نہیں ہوگا۔

سردار قاآنی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جبہہ مزاحمت کے سالار ہیں اور انہوں نے مزاحمت کا پرچم قرآنی آیات کے ساتھ بلند کیا اور مسلمانوں کو مزاحمت کی دعوت دی۔

ٹیگس