Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • دورہ ترکیہ کا مقصد شام اور مغربی ایشیا کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے: امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کی صورت حال اور مغربی اشیا کے مسائل پر گفتگو ان کے دورہ ترکیہ کے مقاصد میں شامل ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان ترکیہ کے حکام سے ملاقات اور مذاکرات کے لئے سرکاری دورے پرانقرہ روانہ ہوگئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان ایک وفد کے ہمراہ آج صبح سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حسین امیرعبداللہیان ترکیہ میں مختلف سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، علاقائی، بین الاقوامی اور دوسرے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے میں علاقے اور جنوبی قفقاز کے اہم ترین مسائل پر بھی بات چیت ہو گی۔ 

ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ ترکیہ میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لئے جانے کے علاوہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکیہ سے متعلق اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے دعوت نامے کی بنیاد پر منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ 

ٹیگس