سپاہ پاسداران نے بحری مشقوں میں اپنی طاقت دکھائی (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i417160-سپاہ_پاسداران_نے_بحری_مشقوں_میں_اپنی_طاقت_دکھائی_(ویڈیو)
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی مشقوں کا سلسلہ گزشتہ روز خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں شروع ہوا۔ مشقوں کے پہلے دن مختلف نوعیت کے بحری کروز میزائیل، جنگی اور جاسوسی ڈرون طیاروں اور اسمارٹ آبدوزوں کو استعمال میں لایا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور فرضی دشمن کے جہازوں پر کمانڈوز کو اتار کر انہیں فتح کیا گیا۔ اس دوران ایک ایسے ڈرون کی رونمائی ہوئی جو بیک وقت میلوں دور دو الگ اہداف کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کرسکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran