Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • تہران میں بااثر خواتین کی کانگریس، سات خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران میں بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس ختم ہوگئی

سحر نیوز/ ایران: کانگریس کی احتتامی تقریب کے موقع پر مختلف ممالک کی سات ممتاز اور بااثر خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس کا پہلا ایوارڈ مسزلی کو دیا گیا، جو کیمسٹری کے شعبے کی ایک ممتاز محقق اور تھائی لینڈ یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں۔
دوسرا انعام ایران سے میڈیکل جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کرنے والی محترمہ سودہ غفوری کو دیا گیا ۔ ایران کی خاتون سائنسداں متحرمہ زھرا، روسی دانشور محترمہ ایلینا، ارجنٹائن کی محترمہ ماریا بتریز یونس، ایران کی مژگان زندی اور چین کی پن آبے شیامی، بھی ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں خواتین میں شامل ہیں۔
صدر ایران کی اہلیہ محترمہ جمیلہ سادات علم الہدی اور کرغیزستان کی خاتون اول کے علاوہ آرمینیا، برکینافاسو کے وزرائے اعظم کی بیگمات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ  اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
واضح رہے کہ بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس جمعے کے روز تہران میں منعقد ہوئی تھی ۔ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر انسیہ خزالی کی جانب سے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کی بیگمات کے سرکاری استقبال کے ساتھ شروع ہوئی۔

ٹیگس