Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ مکاراورایرانی عوام و اسلامی نظام کا دشمن ہے: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کچھ عرصے قبل ایران میں ہونے والے ہنگاموں میں امریکہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی مکاری کی پوری اور طویل تاریخ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی چالیس سال سے زیادہ کی تاریخ میں امریکہ کی مکاریوں کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے خلاف ہمیشہ ہی غلط، غیرتعمیری بلکہ تباہ کن پالیسیوں کا سہارا لیا ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ پابندیوں کے معاملے میں امریکہ نے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور کھلے عام خلاف ورزی کی اور یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں نافذ کرکے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے مجرمانہ رویے کو ہرگز بھلایا نہیں جاسکتا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوریا کی جانب سے ایران کی واجب الادا رقومات کی ادائیگی میں وعدہ خلافی ک جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کو ایرانی عوام کے قانونی حق کی عدم ادائیگی پر جوابدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان رقومات اور اس کی ادائیگی کا کسی بھی دوسرے موضوع سے کسی بھی قسم کا کوئی ربط نہیں ہے۔

ناصر کنعانی نے زور دیکر کہا کہ اس موضوع میں سیئول نے مناسب جواب دینے سے گریز کیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

ٹیگس