Jan ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے سفیر ایران کی ملاقات،اہم مسائل پو ہوئی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور اہم مسائل پر گفتگو کی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کیلئے ایران کے نئے سفیر حسن کاظمی قمی نے کابل میں طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات و گفتگو کی۔ اس ملاقات میں سفیر ایران نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور ہیرمند کے پانی کے مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا ۔

حسن کاظمی قمی نے کہا کہ  افغانستان ایک ہمسایہ ملک ہے جو ایران کی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹجک اتحادی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے اور ہم کابل میں ایک نئی حکومت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ایران افغانستان میں نئی حکومت کے ساتھ نئے دور میں بات چیت کر رہا ہے.انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں استحکام کو برداشت نہیں کرتا اور یہ نہیں چاہتا کہ یہ ملک اپنے ہمسایوں کے ساتھ بات چیت کرے۔

 ایرانی مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران کے پاس افغانستان میں کام کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ موجود ہے اور وہ پڑوسی ملک میں سلامتی، استحکام اور بہبود کا خواہاں ہے .

ملاقات میں طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے ہیرمند پانی کے حوالے سے ہوئے معاہدے اور ایران کے حقوق پر زور دیتے ہوئے ہیر مند کے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر تاکید کی۔

ٹیگس