Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی دوسری پوزیشن

ایران کے پہلوانوں نے فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے ہوئے جن میں ایران کی چھے رکنی ٹیم نے شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک سو چالیس پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی۔

ان مقابلوں میں امریکی ٹیم ایک سو چوہتر پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ آذربایجان ایک سو پینتیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی ہے اور انہوں نے بالترتیب سونے اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

فری اسٹائل کشتی کے یہ عالمی مقابلے ورلڈ کپ یونین کے رینکنگ مقابلے تھے جن میں ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر چار سونے اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

 

ٹیگس