Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت، ایران کے خلاف حماقت کی جرأت بھی نہیں کرسکتی: ناصر کنعانی

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر  کنعانی نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کے بارے میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران کی جانب سے منھ توڑ جواب دیئے جانے میں سنجیدگی کا بارہا مشاہدہ کر چکی ہے اور اس حکومت نے جارحیت پر جوابی اقدام کا مزہ بھی چکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ، غاصب صیہونی حکومت کا حامی اور اس غاصب حکومت کا اتحادی ہے اس لئے اسے اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات پر جوابدہ بھی ہونا چاہئے۔
ناصر کنعانی نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ مذاکرات کا عمل اس بات کا متقاضی ہے کہ مقابل فریق اگر معاہدے میں واپسی کا خواہاں ہے تو اسے اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی کرنا چاہیئے۔ انھوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی جانب سے انسانی نقطہ نظر سے حتی المقدور عجلت پسندانہ اقدام کیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے ایسے کسی اقدام کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی اور اہم  تبدیلی کا ترجمان قرار دیا۔ 

ٹیگس