Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • خطے میں امریکی اڈوں کو جب چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں: جنرل حاجی زادہ

جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے مفادات مغربی ایشیا کو غیر محفوظ بنانے میں ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے 3 شعبان المعظم کو جسے یوم پاسدار کا نام دیا گیا ہے کہا کہ مغربی ایشیا اور حتی دنیا میں بدامنی پھیلانا امریکی مفادات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عراق جنگ، افغانستان پر حملہ، عراق میں دوجنگیں، یمن پر سعودی جارحیت اور داعش اور صیہونی حکومت امریکا کی اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔ جنرل حاجی زادے نے کہا کہ اگر ہم طاقتور نہ بنے تو یہ جنگیں ایران کے اندر تک سرایت کرجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایئرو اسپیس فورس شروع ہی سے اس بات کی کوشش کرتی آئی ہے کہ امریکہ کی جنگی توانائیوں اور مشینری کو ناکارہ بنایا جائے۔

ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ایک زمانے میں علاقائی فوجی اڈے امریکہ کی طاقت کا مظہر سمجھے جاتے تھے لیکن آج ہم جب چاہیں انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔جنرل حاجی زادے نےامریکن میرین فورس کو دنیا کی سب سے بڑی فضائی طاقت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ جب کہا جاتا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ فلاں ملک کی جانب حرکت کر رہا ہے تو اس ملک کی حکومت گرجاتی تھی لیکن آج خدا کے فضل و کرم سے ہم امریکی بحری بیڑوں کو دوہزا کلومیٹر کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار کلومیٹر کی رینج بھی یورپی ملکوں کے احترام میں مقرر کی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ وہ اپنا احترام باقی رکھیں گے۔

ٹیگس