Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ پھینکنا؛ امریکی حکام کو جنرل حاجی زادہ کا سخت انتباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔
امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں، جو شخص شیشے کے گھر میں ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ حملے کی دھمکی دی ہے جس کو ایران نے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس