Feb ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران یوکرین کی جنگ میں پوری طرح غیر جانبدار ہے، وزیر خارجہ عبداللھیان

ایران جنگ یوکرین میں کسی بھی فریق کی حمایت نہیں کرتا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جنیوا میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ مغرب کے برخلاف جس نے یوکرین کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کیے ہیں ایران نے کسی بھی فریق کو جنگ کے لیے نہ ہتھیار فراہم کیے ہیں اور نہ ہی کسی فریق کی حمایت کرتا ہے۔
انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے اس موقع پر کہا کہ انسانی حقوق کے معاملات کو دنیا کے آزاد ملکوں کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیے جانے کے خلاف ہے۔ 
قابل ذکر ہےکہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے جنیوا میں ہیں جہاں انہوں نے فن لینڈ، بلجیم ، ناروے اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 

ٹیگس