Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پوری دنیا میں ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی کا ڈنکا بجا ہوا ہے

فوجی امور میں ایران کے سپریم کمانڈر کے مشیر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس بات کو بخوبی جانتی ہے کہ ایران، قومی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

سحر نیوز/ ایران: فوجی امور میں ایران کے سپریم کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر امیر حاتمی نے شہید ستاری سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں منعقدہ شہید صیاد شیرازی تھیوری آف وار ایجوکیشن بورڈ کے اکیسویں کورس میں کہا ہے کہ ایران نے میزائل توانائی کے شعبے منجملہ مختلف اقسام، دوری، دقت اور تدبیر کے اعتبار سے مثالی توانائی حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے شعبے میں ایران دنیا کے پانچ برتر ملکوں میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں جھوٹے دعوے اور پروپیگنڈے بھی کئے جا رہے ہیں مگر ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی کا ڈنکا بجا ہوا ہے اور اس شعبے میں ایران کی توانائی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ 

فوجی امور میں ایران کے سپریم کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر امیر حاتمی نے ایران کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور اس کی تعمیر کے شعبے میں بھی ایران کی گرانقدر ترقی و پیشرفت کا ذکر کیا اور تاکید کی کہ  علاقائی و عالمی سطح پر ایران کے دفاعی ہتھیار قابل ذکر اہمیت کے حامل ہیں۔

ٹیگس