Mar ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کی تجارت بڑھ کر ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں کافی اضافہ ہوا ہے

سحر نیوز/ ایران: ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی صفری نے بتایا ہے کہ گذشتہ چند مہینے کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی لین دین میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے میں ایران کی پاکستان کو برآمدات کی مالیت پینتیس کروڑ ڈالر ہے جبکہ اسلام آباد تہران کو پینسٹھ کروڑ ڈالر پر مشتمل زرعی اجناس برآمد کر رہا ہے۔ اور مجموعی طور پر تجارتی لین دین تین ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
مہدی صفری نے سرحدی مارکیٹوں کی تعداد اور سرگرمیوں میں اضافہ، کسٹمز کی سہولت اور نقل و حمل کے نئے راستوں کی تعمیر کو دونوں ممالک کی تجارت میں اضافے کی اصل وجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فریق میرجاوہ سے کراچی کے درمیان راستے کو بحال کردے تو تجارت کے حجم، اور اس کی مالیت اور رفتار میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔ 

ٹیگس