ایرانی عوام خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال ہیں، صدر رئیسی
Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
صدر ایران نے کہا ہے کہ ایرانی عوام خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال ہیں۔
تہران میں پانچ نئے میٹرو اسٹیشنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن معاشرے میں ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی خواہش کے برخلاف ایران کے عوام خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال ہیں۔
صدر ایران نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم اور خاص طور سے میٹر کے نظام کی ترقی کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اس حوالے سے تہران کی بلدیہ کی خدمات کی تعریف کی۔
صدر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا اسلام، انقلاب اور اسلامی نظام کے دلدادہ ایرانی عوام جانتے ہیں کہ بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور بہت سے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔