عنقریب اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کروں گا، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی ملاقات بہت جلد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کے فنی وفود سفارت خانوں اور نمائندہ دفاتر کا معائنہ اور سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی غرض سے ضروری اقدامات کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ تعلقات سفیروں کی سطح پر بحال ہوگئے تھے اور اب سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات معمول پر آگئے ہیں۔
حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ ایران اور بحرین کے تعلقات بھی عنقریب معمول پر آجائیں گے اور دونوں ملکوں کے سفارت خانے اپنا کام کرنا شروع کردیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم شروع ہی سے خطے کے ملکوں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کا خیر مقدم کرتے آئے ہیں۔