Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • کمال خرازی کی بشار اسد سے ملاقات

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے اپنے دورہ دمشق کے آخری روز شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات میں ایران اور شام کے دو طرفت تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

مسلم معاشروں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے مغرب کی سازش کے پیش نظر طے پایا کہ جوانوں کے مسئلے اور مغرب کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے علمائے کرام اور دانشوروں کے درمیان رابطے بڑھائے جائیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے شام میں حالیہ تباہ زلزلے میں ایک بڑی تعداد کے لقمہ اجل بننے پر شام کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اسی طرح بیرونی خطرات کے مقابلے و زلزلہ متاثرین کی امداد میں شام کی حکومت اور عوام کی حمایت و مدد کرنے پر ایران کی قدردانی کی۔

ٹیگس