Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مختلف مسلم ملکوں منجملہ پاکستان، عراق، ترکیہ، سعودی عرب، تاجیکستان، ازبکستان، شام، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، قزاقستان اور قرقیزستان کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے اکثر مسلم ملکوں میں جمعرات کو ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہے۔

ٹیگس