Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • اگلے ہفتے ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات ہوگی

روسی ذرائع ابلاغ نے ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی 29 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: روسی نیوز ایجنسی ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف 29 مارچ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کریں گے جس میں شام، افغانستان، ایران ایٹمی معاہدہ کے علاوہ دنیا کے دیگر اہم موضوعات پر باہمی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روس کے وزیرخارجہ نے دو روز اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کا  خیر مقدم کیا تھا اور طرفین نے دونوں ممالک کے درمیان جامع طویل مدتی تعاون کے معاہدہ پر عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایران و روس  کے وزرائے خارجہ نے شام اور ترکی کے درمیان اختلاف کے حل کےلئے ایران روس، ترکی شام  کے درمیان چارفریقی مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے حوالے سے ایران کے وزیرخارجہ نے اس مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا۔

ٹیگس