Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • فرانسیسی حکام اپنے ملک کے عوام کی آواز سنیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانسیسی حکام کو نصحیت کی ہے کہ وہ دیگر ملکوں میں بدامنی اورشورش پھیلانے کے بجائے اپنے ملک کے عوام کی آواز سنیں اور ان پر تشدد کرنے سے گریز کریں

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فرانس میں مختلف یونینوں کے احتجاجی مظاہروں کے بعد لکھا کہ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے بوردو شہر کی بلدیہ کی عمارت کو آگ لگادی ہے اور فائربریگیڈ کے عملےکے افراد مظاہرین کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران تخریبی اقدامات اور بدامنی کی حمایت نہیں کرتا لیکن فرانسیسی حکام سے یہ ضرور کہتا ہے کہ وہ دیگر ملکوں میں بدامنی پھیلانے کے بجائے اپنے ملک کے عوام کی آواز سنیں اور ان پر تشدد سے اجتناب کریں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے عوام کی آواز سنے اور ان سے بات چیت کرے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا اس طرح کا تشدد دوسروں کو درس اخلاق سکھانے کی کرسی پر بیٹھنے والوں کے لئے کسی بھی عنوان سے زیب نہیں دیتا ۔

فرانس میں ریٹائرمنٹ کے قانون میں اصلاحات کے بل کے خلاف پورے ملک میں مختلف یونینوں کی طرف سے مظاہرے کئے جا رہےہیں اور فرانسیسی حکومت ان مظاہروں کو بے دردی کے ساتھ کچلنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔  فرانسیسی حکومت نے اب تک ایک ہزار مظاہرین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

 

ٹیگس