Mar ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • بعض ممالک دنیا کو صاف پانی اور صحت عامہ سے بھی محروم رکھے ہوئے ہیں: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بعض ممالک صاف پانی اور صحت عامہ سمیت پائیدار ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ میں پانی کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران بھی ان ممالک میں شامل ہے جو کہ ان ظالمانہ، غیرانسانی اور یکطرفہ قہری اقدامات کی زد میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بعض طاقتیں صاف پانی اور صحت عامہ کے وسائل تک دنیا بھر کے عوام کی دسترسی کو روک کر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل ہونے نہیں دے رہی ہیں۔
امیرسعید ایروانی نے ایسے قہری اقدامات کو ترقی،  صحت عامہ اور علاج اور ماحولیاتی تحفظ کی ٹیکنالوجی تک دسترسی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ان مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کے لئے پورے طور سے تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ صاف پانی کے ذرائع کے حصول کے لئے کثیرالفریقی حمایت اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پانی کے بحران پر ہونے والی کانفرنس بائیس سے چوبیس مارچ تک منعقد ہوئی ۔ تاجیکستان اور ہالینڈ اس کانفرنس کے مشترکہ صدر تھے۔ 

ٹیگس