فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں بحری پریڈ
بیت المقدس اور فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں سب سے بڑی بحری پریڈ اور مشقیں، ایران اور استقامتی محاذ کے رکن ملکوں میں منعقد ہوئیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی اس بین الاقوامی بحری پریڈ اور مشقوں کا آغاز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کیا۔
اس بحری پریڈ میں ایران، عراق ، لبنان، شام اور یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ہونے والی بحری پریڈ اور مشقوں میں ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے دوہزار سات سو سے زائد جنگی کشتیوں نے حصہ لیا۔
یہ بحری پریڈ فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع اور صیہونی حکومت کے مجرنامہ اقدامات کی مذمت میں منعقد کی گئی۔
اس بحری پریڈ کو دنیا کے پچھتر ٹیلی ویژن چینلوں سے براہ راست دکھایا گیا۔