Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی  اہم امور پر گفتگو

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونی گفتگو میں عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی وفود کے تبادلے کو اچھا قدام قرار دیا اور کہا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور قونصل خانہ مقررہ وقت پر اور حج سے قبل دوبارہ کھولنے کی کوششں کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حجاج اور ریاض اور جدہ میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرے گا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود کی کوششیں مثبت اور تعمیری تھیں اور دونوں ممالک مزید تعاون کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگس