Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • تہران میں کل نماز عید الفطر رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں

رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں کل عید الفطر کی نماز ادا کی جائیگی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نمازعید الفطر تقریبا تین سال کورونا وائرس کے بعد کل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں مصلائے امام خمینی (رح) میں ادا کی جائے گی۔

ایران کے مومن عوام، عید الفطر کے روز ایک مہینہ روزہ  رکھنے، عبادت اور اخلاص کے شکرانے کے طور پرعید الفطر کی نماز انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کریں گے۔

امام خمینی (رح) مصلا کے دروازے صبح 4 بج کر تیس منٹ سے عبادت گزاروں اور نمازیوں کے لئے کھول دیے جائیں گے۔

مصلائے امام خمینی (رح) میں تہران کے دسیوں ہزار مرد و خواتین اس معنوی اجتماع میں شرکت کریں گے۔

ایران، پاکستان، ہندوستان، عراق، عمان، ملائیشیا اور آسریلیا سمیت کئی ممالک میں کل بروز ہفتہ عید الفطر ہے جبکہ سعودی عرب، افغانستان، بحرین، قطر، شام ، متحدہ امارات ، ترکیه، مصر، کویت، یمن، فلسطین ، لبنان اور اردن میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

ٹیگس