Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • عالم اسلام اتحاد کے ذریعے مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے اعلی سول و فوجی حکام اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یگانگت کو ضروری قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ اگر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کے قرآنی حکم پر عمل کیا جائے تو دو ارب کی آبادی اور دنیا کے اہم ترین اور حساس ترین خطوں سے اسلامی دنیا اپنی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے تدریجی زوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس حکومت کا زوال چند برس قبل شروع ہوا تھا اور اس میں تیزی آگئی ہے لہذا عالم اسلام کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ پیشرفت فلسطینی قوم اور نوجوان نسل کی استقامت کی برکت سےحاصل ہوئی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی اسلامی اپنی اسٹریٹیجی کو فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور تقویت پر مرکوز کردے۔

ٹیگس