Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کی فضائی حدود کی جاسوسی کرنے والے دو دشمن طیارے ہیک کردیئے گئے: وزارت دفاع

وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے پہلی بار اعلان کیا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ملک کی فضائی حدود کے قریب گشت لگانے والے دشمن کے دو جاسوس طیاروں کو ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار ایڈمرل امیر رستگاری نے بتایا کہ یہ کام ایران میں تیار شدہ الیکٹرانک جنگ کے وسائل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام پایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی نوجوان ماہرین نے یہ آپریشن انجام دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران میں تیار شدہ الیکٹرانک وارفیئر اور جنگی وسائل، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی سطح پر ہیں جس کے ذریعے دشمنوں کے الیکٹرومقناطیسی حملوں میں استعمال ہونے والی فریکوینسیوں اور الیکٹرو مقناطیسی لہروں کا پتہ لگانا اور انہیں بے اثر کرنا ممکن ہے۔
ایڈمیرل امیر رستگاری نے کہا کہ ایران کو برسوں سے الیکٹرانک جنگوں کا سامنا رہا ہے اور دشمنوں نے ہمارے خلاف اس میدان میں بھی ہر حربہ آزما لیا ہے تاہم انہیں بدستور منہ کی کھانی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، سرحدوں سے سیکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خطرے کا پتہ لگا کر اسے بے اثر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

ٹیگس