Apr ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران و فرانس کے درمیان تجارتی لین دین میں قابل توجہ اضافہ

ایران و فرانس کے درمیان تجارتی لین دین میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چونتس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

سحر نیوز/ایران: یورپی کمیشن کے مرکز برائے اعداد و شمار یورو اسٹیٹ کے مطابق ایران اور فرانس کے درمیان رواں برس کے ابتدائی دو ماہ کے دوران تجارتی لین دین میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی بنسبت چونتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اسکی سطح سینتالیس میلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل روان سال کی ابتدا میں دونوں ممالک کے تجارتی لین دین کی سطح پینتیس میلین یورو بتائی گئی تھی۔

گزشتہ برس کے دوران ایران اور فرانس کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم میں چھتیس فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور مجموعی طور پر اسکی سطح تین سو اکتیس میلین یورو تک پہنچ گئی تھی۔

اس درمیان فرانس نے ایران کو تینتالیس میلین یورو مالیت کی اشیا برآمد کی ہیں جبکہ ایران سے اسکی درآمدات کا حجم چار میلین یورو رہا ہے۔

 

ٹیگس