Apr ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر دفاع نئي دہلی پہنچے

اسلامی جمہوریہ کے ایران کے وزیر دفاع نے دہلی ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ، علاقائي اور عالمی تبدیلیوں کا ایک اہم مرکز ہے ۔

سحرنیوز/ایران: وزیر دفاع امیر آشتیانی نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ، پہلی بار ، وزیر دفاع کی سطح پر ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ۔

       وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اس موقع پر ان شاء اللہ خاص طور پر کچھ ملکوں کی یک طرفہ پالیسیوں ، دہشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کو بیان کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہم اپنی کوششوں میں اضافہ کریں گے ۔

       اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کیا کہ  شنگھائی تعاون تنظيم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ، قومی طاقت ، معاشی ، فوجی اور ثقافتی سمیت دیگر بہت سے شعبوں میں ایران کے موقف کو بیان کرنے کا اچھا موقع ہے  اور اسی لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کے تحفظ اور علاقائي پائیداری کے لئے دیگر ملکوں کے وزرائے دفاع کے ساتھ  ملاقاتیں بھی کی جائيں گی ۔  

        فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر دفاع  شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو ہندوستان کے دار الحکومت نئي دہلی پہنچے ہیں ۔

 

ٹیگس