Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • انقلاب کی کامیابی کے بعد کی نسل نے اپنے خلاف سازشوں کے باوجود اپنا راستہ بخوبی طے کیا ، صدر رئیسی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی برکت سے بعد کی نسل نے اپنے خلاف تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی راہ تلاش کی اور یہ نسل اپنے دوست و دشمن کو خوب پہچانتی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے آج جمعے کو شادگان کے عوام سے اپنے خطاب میں مقدس دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے خون کی بدولت حاصل ہونے والی برکات و ثمرات اور ان کے آثار کو کوئی ختم نہیں کر سکتا اور وہ ہمیشہ باقی رہیں گے۔ 
انھوں نے امن کو علاقے کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ بدامنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی عوام کی یکجہتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد و یکجہتی کی قدر و اہمیت کو سمجھے جانے کی ضرورت ہے قوموں کا اتحاد مثالی ہے اور کسی کو بھی اس اتحاد و یکجہتی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگس