May ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترکیہ میں جاری کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے ایک بار پھر اپنے جوہر دکھاتے ہوئے دو سنہرے تمغوں کو اپنے نام کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق ترکیہ چیمپیئنز کپ کے تحت گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلے اتوار کے روز ترکیہ کے شہر انتالیہ میں شروع ہوئے ہیں جس میں ایران کے دو پہلوانوں نے پچپن اور سڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے اپنے حریفوں کو پچھاڑ کر سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔

علی احمدی وفا نے پچپن کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں میزبان ملک ترکیہ کے پہلوان کو نو ایک سے شکست دی اور یوں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب اہورا بویری نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے بھی سڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں نو ایک سے اپنے ترک حریف کو پچھاڑ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔خیال رہے کہ مقابلوں کے تین دوسرے اور تیسرے اوزان کی کیٹیگریز کے لئے آج پیر اور منگل کے روز پہلوان زور آزمائی کریں گے۔

ٹیگس