May ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران دشمنوں کا مثلث توڑنے میں کامیاب رہا، بحریہ کے کمانڈر کا بیان

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مقامی صلاحیتوں کی بنیاد پر ایران شرمناک و ناپاک سازشوں، غیرقانونی پابندیوں اور جارحانہ عزائم کی حامل دھونس و دھمکی کو ناکام و ناکارہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے جمعے کو ایران پریس سے گفتگو میں ایرانی تباہ کن ڈنا اور مکران نیوی گیٹر، کے ساتھ ایرانی بحریہ کے چھیاسی ویں فلوٹیلا کے، دنیا کے دورے کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار عشروں کے دوران ناپاک سازشوں، شرمناک پابندیوں اور ہر قسم کی جارحانہ اور اشتعال انگیز دھونس و دھمکیوں کے باوجود ہم اس مثلث کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے نہایت خوش آئند بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مشن کے ایک اصول کی بنیاد پر سفارتکاری، دفاع، میدان میں موجودگی اور دیگر ملکوں کے ساتھ روابط برقرار رکھنا ہوتا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے اعلی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے عوام اور نظام کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ علاقے کے بااثر ترین ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایران کے خلاف سازشوں، پابندیوں اور دھونس دھمکیوں کو کبھی کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگس