May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • غیر ملکی طلبا کے داخلے کے لئے ایران کی آمادگی

ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ اساتذہ اور طلبا کے تبادلے اور غیر ملکی طلبا کے داخلے کے لئے آمادہ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے وزارت صحت میں ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن کے صدرکی شرکت سے منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں ایران کا تعلیمی معیار علاقے میں مثالی ہے اور اس معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں کو ساتھ ساتھ ایران دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ اساتذہ اور طلبا کے تبادلے اور غیر ملکی طلبا کے داخلے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے طبی شعبے میں ایران کی مختلف کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف میڈیکل کے شعبے میں ایران میں پینسٹھ ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ 

ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے ایران میں بنائے جانے والے چھے کورونا ویکسین کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کورونا ویکسین تیار کرنے میں ایران علاقے کا واحد ملک رہا ہے جس سے طبی شعبے میں ایران کی قابل ذکر ترقی و پیشرفت کا پتہ چلتا ہے۔

ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے ایران میں ضرورت کی ننناوے فیصد دوائیں اور چالیس فیصد طبی وسائل و آلات تیار کئے جانے میں ایرانی ماہرین اور ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی قدردانی کی۔

ٹیگس