سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیا
May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبہ فارس میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے شیراز میں دہشت گردانہ حملے کے دوران 13 افراد کو شہید اور 20 کو زخمی کر دیا تھا۔
سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبہ فارس سے داعش خراسان کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ شخص کئی سال سے زيرنگرانی تھا اور اس شخص نے تہران کے علاوہ کئی دوسرے صوبوں سے بھی کئی افراد کو داعش میں بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد نے شیراز میں دہشت گردانہ حملے میں 13 بے گناہ افراد کو شہید اور 20 سے زیادہ کو زخمی کر دیا تھا۔