May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران: ایٹمی توانائی ہائی اسکول کے طلبہ کی کامیابیاں

محمد اسلامی نے تہران کے ایٹمی توانائی ہائی اسکول کے طلبہ کی کامیابیوں، کتابوں اور ایجادات کی تقریب رونمائی میں کہا کہ ایٹمی توانائی کا ادارہ طلبہ کے لیے حقیقی اور عملی مسائل کی تعریف کر کے ان کے لیے ترقی کا راستہ آسان بنانے اور خوداعتمادی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے اسکولوں میں ایسا کام شروع کیا گیا ہے کہ جس میں تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی تشکیل پاتی ہے اور وہ طلبہ کو ترقی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے تابکاری سے تحفظ فراہم کرنے والے نینو ریشوں کا ذکر کرتے ہوئے، جو کہ اسکول کے طلبہ کی ایک ایجاد ہے، مزید کہا کہ اس نینو کوٹنگ کی جوہری توانائی کے ادارے کو ضرورت ہے اور اس ہائی اسکول کی کامیابیاں مکمل طور پر عملی فوائد کی حامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دشمن یہ پروپیگنڈا کرنے اور باورکرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ملک کے اندر ایرانیوں کو ترقی کرنے کے مواقع میسر نہیں ہیں اور وہ انسانی سرمائے کو لوٹنے کی کوشش میں ہے۔

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایران بےمثال ذخائر کا حامل ہے اور جو ملک سائنس و ٹیکنالوجی کے سرکل کو مکمل کر سکتا ہے وہ درپیش چیلنجوں اور مشکلات کو بھی حل کر سکتا ہے۔

ٹیگس