May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی وفد کا طالبان سے مذاکرات کےلئے دورہ کابل

ایران کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد فوج کے ڈپٹی جنرل اسٹاف کی سربراہی میں طالبان سے مذاکرات کےلئے افغانستان پہنچا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران فوج کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد فوج کے ڈپنی جنرل اسٹاف کی سربراہی میں کابل پہنچا ہے جہاں پر اس وفد نے افغانستان کی وزارت دفاع اور طالبان کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر مالی خان صدیق سے ملاقات میں سرحدوں پر باہمی تعاون کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔

طالبان کی وزارت دفاع میں ہونے والی اس ملاقات میں طرفین نے سرحدی اختلافات، باہمی تعاون اور بعض مشکلات کے حل کےلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ایران کی طرف سے افغانستان سے اپنے پانی کے حصے کا موضوع اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال افغانستان سے صرف 27 ملین مکعب میٹر پانی ھیرمند دریا سے ایران آیا تھا جو معاہدے کی رو سے بہت کم ہے۔

ٹیگس