May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کی سرحد پر حالات پرسکون

ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحدوں پر حالات کشیدگی سے پاک اور پرسکون ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ طالبان حکام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی دور کر دی گئی ہے۔ انھوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر حالات پرسکون ہیں اور رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔

وزیر داخلہ احمد وحیدی نے بتایا کہ ایران کے حکام کی حکمت عملی اور تدبیر نیز طالبان حکام کی بر وقت مداخلت کے نتیجے میں مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی دور ہوگئی ہے اور اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کے روز ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور افغانستان کے صوبہ نیمروز کے بعض سرحدی اور دیہی علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی  افواج اور طالبان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔

ٹیگس