ایران سے امریکہ کی جاری دشمنی
حکومت امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کئی کمپنیوں اور شخصیات کے خلاف پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران میں ٹیکنالوجی کی کمپنی کا بے بنیاد طور پر نام لیتے ہوئے اس کمپنی اور اس کے دو کارکنوں اور متحدہ عرب امارات میں اس کمپنی کے تابع چلنے والی ایک اور کمپنی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ۔ امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں اور کارکنوں نے ایران میں انٹرنٹ سینسر اقدام کو آسان بنانے میں سہولت فراہم کی ہے۔ حکومت امریکہ اس سے قبل بھی مختلف بہانوں سے ایران میں مختلف کمپنیوں اور شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کرتی رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کے ناکام ہونے کا بارہا اعتراف کیا ہے مگر عمل میں اس انتظامیہ نے شکست خوردہ پالیسوں کو ہی جاری رکھا ہے اور پابندیوں کو ایک حربف کے طور پر استعمال کیا ہے تاکہ امریکی مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران نے مغرب کے مداخلت پسندانہ رویے پر ہمیشہ خبردار کیا ہے اور صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ مغرب کے ہر مداخلت پسندانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا۔