ایران کی ڈیٹرنٹ طاقت خطے کے ممالک کے لیے پائیدار امن و سلامتی کا نقطہ ہے: صدر مملکت
ایران کے صدر نے فتاح پائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی میں ایران کی ڈیٹرنٹ طاقت کو خطے کے ممالک کے لیے پائیدار امن و سلامتی کا نقطہ قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سیدابراہیم رئیسی نے اس تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران کی دفاعی اورمیزائلی صنعتیں مقامی ہو چکی ہیں اور انھیں درآمد نہیں کیا جاتا ہے کہ جس کی ترقی و پیشرفت کو دھمکی دے کر یا ڈرا کر روکا جا سکے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر انقلاب اسلامی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ ہمیں خود طاقتور بننا چاہیے، اور اس کا راستہ یہ تھا کہ ایران کو دفاعی اور میزائلی صنعتوں میں خودکفیل اور خودمختار بنانے کے لیے کوشش کی جائے۔
واضح رہے کہ ایران کی سپاہ انقلاب پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل فتاح کی آج رونمائی کی گئی۔