Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • عالمی ذرائع ابلاغ میں ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کا انعکاس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عربی میڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ  ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی جو چودہ سو کلو میٹرکی دوری تک اپنے ہدف کو بخوبی نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے، منگل کو صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی وجودگی میں تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔

اس ویب سائٹ نے ایران کے اس غیر معمولی میزائل کی تکنیکی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس میزائل کا ایک وار ہیڈ ہے اور اس کا موٹر جامد ایندھن سے کام کرتا ہے اور ایک متحرک نوزل ہے جو ہر سمت موڑنے اور گھمانے کا کام کرتا ہے۔

تہران میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بھی ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا یہ ہتھیار ایرانی دفاعی ماہرین کا ایک شاہکار ہے اور ایران نے بھی تاکید کی ہے کہ اس کا یہ میزائل صرف اور صرف دفاعی نوعیت کا ہے۔

العربی ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی رفتار آواز سے کہیں زیادہ تیز ہے اور یہ ایک جدید ترین دفاعی سسٹم سے لیس ہے جو دشمن کے اینٹی میزائل سسٹم کو بخوبی نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے بھی ایران کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بڑھتی میزائل توانائی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی کے بعد ایران کی دفا‏عی توانائی سے مغرب اور خاصطور سے اسرائیل تلملا اٹھا ہے۔

پاکستان کے جیو نیوز چینل نے اعلان کیا کہ ایران نے اسرائیل اور اس کے مغربی اتحادیوں کی تشویش کے درمیان اپنے ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کی جو آواز سے پندرہ گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کردی۔

اس اخبار کے مطابق ایران کے فتاح میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہے اور اتنی رفتار رکھنے والے میزائل کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے اور اس میزائل کا اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم یا امریکی اینٹی میزائل سسٹم سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ ایران کے دشمن ممالک اور خاصطور سے صیہونی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

پاکستان کے دنیا نیوز چینل نے بھی اس میزائل کی تصویر نشر کرتے ہوئے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی کا ذکر کیا اور اس میزائل کو ایران کی جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی کا منھ بولتا ثبوت قرار دیا۔

روس کی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایران کی اس کامیابی پر صیہونی حکومت میں پائی جانے والی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ایران کے ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی صیہونی حکومت کے لئے ایک پیغام ہے کہ جس کا اسرائیل کا کوئی بھی سسٹم مقابلہ نہیں کر سکتا۔

روئیٹرز نے بھی ایک رپورٹ میں اس ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ایران نے اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کردی۔

ایسوشیئٹڈ پریس رپورٹ میں اس میزائل کی خصوصیات کے ذکر کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے ملکی دفاعی ماہرین کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر دیا۔

صیہونی حکومت کے آئی چوبیس ٹی وی چینل نے بھی ایک رپورٹ میں ایران کے ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی رفتار آواز سے کہیں زیادہ تیز ہے اور یہ ایک جدید ترین دفاعی سسٹم سے لیس ہے جو دشمن کے اینٹی میزائل سسٹم کو بخوبی نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ عامہ نے ایران کی اس دفاعی کامیابی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس