Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • لاطینی امریکہ کے ممالک ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اقتصادی، صنعتی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی توانائی کی لاطینی امریکہ کے ملکوں کو ضرورت ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے لاطینی امریکہ  کے دورے کے اہداف و مقاصد کے بارے میں کہا کہ لاطینی امریکہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہےاور رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس خطے کے اکثر ممالک اور ہمارا سیاسی موقف مشترک ہے کہ جس سے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ اقتصادی، صنعتی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی توانائی کی لاطینی امریکہ کے ملکوں کو ضرورت ہے اور یہ ون - ون کے تعاون کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دورے سے قبل ایران کی اہم نجی کمپنیوں کو ان ملکوں میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات انجام پا چکے ہیں اور ایرانی وفد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے مشترکہ اجلاس ہوں گے اور دستاویزات پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سید ابراہیم رئیسی آج پیر کی صبح دوست اور ہم خیال ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ ونزویلا کے دارالحکومت کاراکاس روانہ ہوئے۔

ٹیگس