Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائل نے امریکی حکام کی بھی نیندیں حرام کر دیں!

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کے بعد امریکی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ پریس نے ان میزائلوں کے حوالے سے اپنی نااہلی پر واشنگٹن کی تشویش کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی۔

سحر نیوز/ ایران: اس رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ زمینی اور خلائی نظاموں سے ہائپرسونک ہتھیاروں کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا۔

امریکی محکمہ دفاع میں انجینئرنگ ریسرچ اینڈ ڈیفنس شعبہ کے سابق انڈر سیکرٹری مائیکل گرفن نے حال ہی میں کانگریس کی سماعت میں بتایا کہ امریکہ کے پاس ایسے سسٹم نہیں ہیں جو ہائپر سونک میزائل کیریئر کے لئے خطرہ پیدا کر سکیں۔

انہوں نے امریکی قانون سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ان میزائل سسٹمز کے خلاف کوئی دفاع نہیں ہے۔

العربیہ نیوز چینل کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے تبصرے بھی شائع کیے ہیں۔  نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کے مطابق ایران کے پاس خطے میں سب سے زیادہ بیلسٹک میزائل ہیں۔

 آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن نے واشنگٹن ڈی سی میں بتایا کہ ایران کے شارٹ رینج اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں میں شہاب-1 300 کلومیٹر، ذوالفقار 700 کلومیٹر، شہاب-3 800 سے 1000 کلومیٹر، میزائل "عماد-1" 2000 کلومیٹر رینج اور "سجیل" 2500 کلومیٹر تک رینج والے میزائل شامل ہیں۔

فتاح ہائپرسونک میزائل کو دنیا کے جدید ترین میزائلوں میں شمار کیا جاتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ابھی تک کوئی دفاعی نظام نہیں بن سکا ہے۔

ٹیگس