ایران کے صدر لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں آج ہوانا پہنچے
Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
ایران کے صدر لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعدآج جمعرات کی صبح ہوانا پہنچے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے تیسرے دن آج صبح جب ہوانا پہنچے تو اس ملک کے حکام نے ان کا شانداراستقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 12 جون بروز پیر ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے لیے روانہ ہوئے۔ آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کاراکاس تھی۔
کیوبا سید ابراہیم رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی آخری منزل ہے۔