Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران و ازبکستان کے درمیان ایک مشترکہ بیان اور تعاون کی 10 دستاویزات پر دستخط

ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں ایک مشترکہ بیان اور مختلف شعبوں میں تعاون کی دس دستاویزات پر دستخط کئے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام نے جن شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ان میں ترجیحی تجارت، نقل و حمل، ٹرانزٹ، دوا، بیمہ، مشترکہ آزاد علاقوں کا قیام، سائنس و ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے شامل ہیں جن کی دستاویزات پر دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے دستخط کئے۔

اس سے قبل ایران کے صدر نے تہران پہنچنے پر ازبکستان کے صدر کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو تہران کے سعد آباد تاریخی ثقافتی کمپلیکس میں ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایف کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

وہ ایران کے صدر کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں ۔ اس سے قبل بیس برس پہلے ازبکستان کے اس وقت کے صدر نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ 

ٹیگس