اسنوکر ایشین چیمپین شپ، ایران کی ٹیم 7 مقابلوں میں کامیاب
ایران کی اسنکورز کی قومی ٹیم نے ایشین مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، ایشین ٹیم اسنکور چیمپین شپ اور یوتھ اسنوکر کے مقابلوں میں جس کی میزبانی ایران کر رہا ہے، ایران کی ٹیم نے سات مقابلے جیت لئے۔
ان مقابلوں کے گروپ اے میں ایران کی ایک ٹیم نے کویت کو تین صفر سے شکست دی تاہم اگلے مرحلے میں بحرین کے سامنے کامیاب نہ رہ سکی۔
دوسرے مقابلے کا اسکور تین-دو بحرین کے حق میں رہا۔ گروپ بی میں بھی ایران کی ٹیم ہانگ کانگ سے جیت نہ سکی تاہم ہندوستان کو دو ایک کے اسکور سے شکست دے دی۔
ایران کی ٹیم کے علی قرے گوزلو نے ایک سو تیرہ بریک حاصل کرکے مقابلوں کے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
یوتھ مقابلوں کے گروپ اے میں ایران کے عرشیا خازنی نے ہانگ کانگ کے نمائندے کو تین ایک سے شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔
یزدان مکرم نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی پر غلبہ حاصل کیا۔ گروپ بی کے مقابلوں میں پاکستان کے احسان رمضان نے تین پوائنٹس حاصل کرکے جیت اپنے نام درج کرائی۔
گروپ سی کے مقابلوں میں ایران کے شاہین سبزی نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست سے ہمکنار کیا جبکہ ایران کے دوسرے کھلاڑی میلاد پور علی درہ چی نے ہندوستان کھلاڑی کو ناکام بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ اسنوکر کے ایشین مقابلے پچیس جون تک جاری رہیں گے۔