Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • افغان عوام  کی امداد، ایران اور اقوام متحدہ کے مذاکرات کا محور

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کے نائب سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کابل میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کے نائب سربراہ مارکوس پوٹزل اور افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی نے اس ملاقات میں افغان عوام کی مدد کے لیے ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون کو بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران گذشتہ چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور اس وقت کم از کم پچاس لاکھ افغان مہاجرین ایران میں زندگی گزار رہے ہیں اور ایرانی شہریوں کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود وسائل و امکانات سے ہہرہ مند ہیں۔
نئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران بھی افغان پناہ گزینوں کی پہلی منزل اسلامی جمہوریہ ایران تھا اور اس عرصے کے دوران تقریبا پچیس لاکھ افغان مہاجرین ایران آئے ہیں کہ جو اس عرصے کے دوران افغانستان سے نکلنے والے مہاجرین کا ستر فیصد ہیں۔

ٹیگس