Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • پیٹرولیم کے شعبے میں ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کا آغاز

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کا آغاز ہو گيا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے ڈائریکٹر محسن خجستہ مہر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے پیش نظر اور دوطرفہ تعاون کے مقصد سے مشترکہ آئل فیلڈ کے لیے تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان فروزان مشترکہ آئل فیلڈ کی پیداوار میں اضافے کے بارے میں مثبت خبروں کا اعلان جلد کیا جائے گا، اور اس کے علاوہ فرزاد گیس فیلڈ جیکٹ (B) کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں اور اس نئی جیکٹ کی تعمیر فی الحال پیٹروپارس کے ہاتھوں جاری ہے۔

محسن خجستہ مہر کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کوئی مشترکہ فیلڈ نہیں ہے، اس لئے مشترکہ آرش آئل فیلڈ میں ڈرلنگ شروع کرنے کے لئے ہماری مکمل تیاری ہے۔

واضح رہے کہ عراق اور عمان کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے مابین دو سال تک مذاکرات اور گفتگو کے بعد 10 مارچ 2023 کو بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا اور اسی سلسلے میں اہم پیشرفت کے طور پر 17 جون 2023 کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کیا۔

ٹیگس