Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے دشمنوں کو شکست کا سامنا ہے: آیت اللہ خاتمی

تہران میں عید الاضحی کے خطیب نے کہا کہ منافقین کے خلاف البانوی پولیس کی کارروائی ان کے جرائم کی سزا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز عید قربان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور یورپی مہرے شکست سے دوچار ہوں گے۔

انہوں نے البانیہ میں منافقین کے خلاف آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران منافقین کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ البانوی پولیس کے ہاتھوں ایک رات کے اندر ہی رسوا ہوگئے۔

تہران میں عید الاضحی کے خطیب نے کہا کہ منافقین نے ہی گذشتہ سال ایران میں فسادات کا بازار گرم کیا تھا۔ منافقین کے خلاف کارروائی ان کے جرائم کی سزا ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ اور یورپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اسلامی نظام کے مخالفین کے حامی ہیں اور تمام مخالفین کو جن کے آپ حامی ہیں شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ اور عید کے اجتماعات میں شرکت کا ہدف یہ ہے کہ آخرت کو دنیا کے بدلے نہ بیچیں ۔

ٹیگس